islam
خیبر میں اعلان مسائل
جنگ خیبر کے موقع پر مندرجہ ذیل فقہی مسائل کی حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے تبلیغ فرمائی۔
(۱)پنجہ دار پرندوں کو حرام فرمایا۔
(۲)تمام درندہ جانوروں کی حرمت کا اعلان فرما دیا۔
(۳)گدھا اورخچر حرام کردیا گیا۔
(۴)چاندی سونے کی خریدوفروخت میں کمی بیشی کے ساتھ خریدنے اور بیچنے کو حرام فرمایا اور حکم دیا کہ چاندی کو چاندی کے بدلے اور سونے کو سونے کے بدلے برابربرار بیچنا ضروری ہے۔ اگر کمی بیشی ہوگی تو وہ سود ہوگا جو حرام ہے۔
(۵)اب تک یہ حکم تھا کہ لونڈیوں سے ہاتھ آتے ہی صحبت کرنا جائز تھا لیکن اب ”استبراء” ضروری قرار دے دیا گیا یعنی اگر وہ حاملہ ہوں تو بچہ پیدا ہونے تک ورنہ ایک مہینہ ان سے صحبت جائز نہیں۔”عورتوں سے متعہ کرنا بھی اسی غزوہ میں حرام کردیا گیا۔” (1)(زرقانی ج۲ص ۲۳۳ تا ص ۲۳۸ )