islam
وہ کمال حسن حضور ہے کہ گمان نقص جہاں نہیں
از اعلیٰ حضرت قبلہ بریلوی علیہ الرحمۃ
وہ کمال حسن حضور ہے کہ گمان نقص جہاں نہیں
یہی پھول خارسے دورہے یہی شمع ہے کہ دھواں نہیں
میں نثارتیرے کلام پرملی یوں تو کس کوزباں نہیں
وہ سخن ہے جس میں سخن نہ ہووہ بیاں ہے جس کا بیاں نہیں
بخداخدا کایہی ہے درنہیں اورکوئی مفر مقر
جو وہاں سے ہویہیں آکے ہو جویہاں نہیں توو ہاں نہیں
دوجہاں کی بہتریاں نہیں کہ امانیئ دل وجاں نہیں
کہو کیاہے وہ جویہاں نہیں مگراک نہیں کہ وہ ہاں نہیں
سرعرش پر ہے تری گزر دل فرش پر ہے تیری نظر
ملکوت وملک میں کوئی شے نہیں وہ جوتجھ پہ عیاں نہیں
کروں مدح اہل دول رضا پڑے اس بلا میں میری بلا
میں گدا ہوں اپنے کریم کا میرا دین پارہ ناں نہیں