Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

(۳۳) لین دین میں نرمی

حدیث:۱
    حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے  فرمایا ہے کہ تم سے پہلی امتوں کا ایک شخص اس کے پاس اس کی روح قبض کرنے کے لیے ملک الموت آئے۔ پھر فرشتوں نے اس سے کہا کہ تم کو اس کا علم ہے کہ تم نے کوئی نیکی کی ہے؟ تو ا س نے کہا کہ میں تو نہیں جانتا تواس سے کہا گیاکہ سوچو تو ا س نے کہا کہ میں کچھ نہیں جانتا لیکن اتنی بات ہے کہ میں دنیا میں لوگوں سے سودا بیچا کرتا تھا تو لوگوں کے ساتھ درگزر کا برتاؤ کیاکرتا تھا کہ مالدار کو قرض ادا کرنے میں مہلت دیا کرتا تھا اور تنگ دست سے قرض کو معاف کردیا کرتا تھا۔ بس اس کی اتنی ہی نیکی پر اللہ تعالیٰ نے اس کو جنت میں داخل کردیا۔(1)(مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۴۳)
حدیث:۲
    حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے  فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اس آدمی پر رحم فرمائے جوبیچنے خریدنے اور تقاضا کرنے کے وقت نرم خو،رہے۔(1) اس حدیث کو امام بخاری نے روایت کیا ہے۔
                     (مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۴۳)
     مذکورہ بالا دونوں حدیثوں سے معلوم ہوا کہ معاملات یعنی خریدو فروخت قرضوں کے لین دین میں نرمی کا برتاؤاور نرم خوئی اختیار کرنا یہ جنت میں لے جانے والا عمل ہے اور ایسا آدمی بحکم حدیث جنتی ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!