islam
اعتکاف کا بیان
کبيرہ نمبر145: اعتکاف ترک کرنا
کبيرہ نمبر146: اعتکاف توڑنا
کبيرہ نمبر147: مسجد ميں جماع کرنا
یعنی (۱)اس نذر مانے ہوئے اعتکاف کو چھوڑ دینا کہ جس کو فوراً پورا کیا جانا لازمی ہو (۲)کسی مفسدِ اعتکاف
کام کا مرتکب ہوکر اس کو توڑ دینا اور (۳)مسجد کی حرمت کو پامال کرنا خواہ کوئی غیرِ معتکف ہی کیوں نہ ہو۔
ان گناہوں کو کبيرہ گناہوں ميں شمار کرناممکن ہے، ان ميں سے دوگناہوں کو تورمضان المبارک وغيرہ ميں گذشتہ ”وجوب اور وقت کی تنگی” کے قاعدے پر قياس کر کے کبيرہ گناہ قرار ديا گيا ہے، جبکہ تيسرے کو کبيرہ گناہ قرار دينے کی وجہ يہ ہے کہ اس صورت ميں اس کے مرتکب سے دين اور دينداری کو ہلکا جاننے کی شديد ترين برائی ثابت ہوجاتی ہے کيونکہ مسجديں ايسے کاموں سے پاک ہيں اور يہ بات پيچھے بيان ہو چکی ہے کہ مساجد کو گندگی سے آلودہ کرنا کفر ہے، لہٰذا اس ميں جماع کرنا کبيرہ گناہ ہونا چاہے کيونکہ اس ميں نجاست آلودہ اشياء کومساجدکے قريب کر کے اس کی حرمت کو پامال کرنا پايا جاتا ہے۔