Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
waqiyat

عظیم لوگوں کی عظیم سوچ

عظیم لوگوں کی عظیم سوچ

حضرت سیدنا ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ” یزید بن معاویہ نے حضرت سیدنا ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوپیغام بھیجا”کہ وہ اپنی صاحبزادی کا نکاح مجھ سے کردیں” حضرت سیدنا ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انکار فرمادیا۔ پھر ایک غریب شخص نے نکاح کا پیغام بھجوایا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے قبول فرمالیا اور اپنی صاحبزادی کا نکاح اس غریب شخص سے کردیا ۔
لوگوں میں یہ بات مشہور ہوگئی کہ حضرت سیدنا ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی صاحبزادی کے لئے حاکمِ وقت کارشتہ ٹھکرا دیا اور ایک غریب شخص سے اپنی صاحبزادی کا نکاح کردیا ۔ جب لوگو ں نے اس کی وجہ پوچھی ،تو حضرت سیدنا ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:”میں نے اپنی بیٹی کی بھلائی چاہتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے (یعنی میرے اس عمل میں اسی کا فائدہ ہے )تمہارا کیا خیال ہے کہ جب ہر وقت میری بیٹی کے سر پر ایک بے حیاء ظالم شخص کھڑا رہتا ، او روہ ایسے محلات میں ہوتی جن کی چکا چوند روشنی آنکھوں کو خیرہ کردے تو بتاؤ کیا اس وقت میری بیٹی کا دِین سلامت رہتا۔”

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علی وسلم)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!