Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

پیشِ لفظ

پیشِ  لفظ

تمام تعریفیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کیلئے جس نے ہمیں اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اُمتی بنایا اور اپنا پسندیدہ دین ، دینِ اسلام عطا فرمایا ۔ دینِ اسلام نے جہاں دیگر شعبہ ہائے زندگی میں مسلمانوں کی رہنمائی فرمائی ہے وہیں شادی بیاہ کے معاملات اور ازدواجی زندگی گزارنے کے بارے میں بھی دُنیا و آخرت کی بربادی سے بچنے اور اللہ و رسول  عَزَّ  وَجَلَّ  و صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رضا حاصل کرنے کے طریقے بتائے ہیں ۔ مگر افسوس!بہت سے مسلمان شادی جیسی عظیم سنت ادا کرنےاور ازدواجی زندگی گزارنے میں افراط و تفریط کا شکار ہیں اور  اللہ و رسول عَزَّ  وَجَلَّ و صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ناراضیاں اور گھریلو زندگی کی بے چینیاں مول لے رہے ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ! اس بڑھتی ہوئی نافرمانی کی روک تھام اور اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے مبلغِ دعوتِ اسلامی و نگرانِ مرکزی مجلسِ شورٰی ، حضرت مولانا حاجی ابو حامد محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ الْعَالِی نے مدنی چینل پر “ اسلام اور شادی“ کے نام سے 14 اقساط پر مشتمل ایک سلسلہ فرمایاجس میں شادی بیاہ اور ازدواجی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر قرآن و حدیث اور حکایاتِ صالحین کی روشنی میں نفیس گفتگو کی گئی ہے جس کی مدد سے ایک مسلمان شادی کیلئے رشتے کا انتخاب کرنے سے لے کر خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے تک کے مراحل کو اسلامی تعلیمات کے سانچے میں ڈھال سکتا ہے۔ مسلمانوں کے دُنیوی و اُخروی فوائد کے پیشِ نظر اس سلسلے کو ضروری ترمیم و اضافے کے بعد کتابی صورت میں پیش کیا جارہا ہے۔ جس کا نام شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے “ اسلامی شادی “ عطا فرمایا ہے اور اس کی شرعی تفتیش دارُ الافتاء اہلسنت کے حافظ محمد کفیل عطاری مدنی زادَ اللہُ عِلْمَہُ نے فرمائی ہے۔ 


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

یہ کتاب ہر گھر کی ضرورت اور شادی شُدہ اور غیر شادی شُدہ تمام مسلمانوں کیلئے مفید ہے لہٰذا مکتبۃُ المدینہ سے ہدیۃً حاصل کرکے خود بھی مطالعہ فرمائیے اور مسلمانوں کو بھی تحفۃً پیش کیجئے۔ 

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!