Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

کبيرہ نمبر232: مباح پانی پرقابض ہوکرمسافرکواس سے روکنا

(1)۔۔۔۔۔۔حضرت سيدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِمدینہ، راحت قلب وسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:”اللہ عزوجل قيامت کے دن 3افراد سے نہ کلام فرمائے گا اور نہ انہيں پاک فرمائے گا اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہو گا، ان ميں ايک وہ شخص ہے جو کسی بيابان ميں موجود پانی پر قابض ہو اور مسافر کو اس کے استعمال سے روک دے۔”
( صحیح مسلم ،کتاب الایمان ، باب بیان غلظ تحریم اسبال۔۔۔۔۔۔الخ، الحدیث: ۲۹۷ ، ص ۶۹۶)
تنبیہ:
    یہ کبیرہ گناہ اس حديث ِپاک سے واضح ہے اسی لئے بہت سے علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ نے اس کے کبيرہ گناہ ہونے کا مؤقف اختیار کیا ہے مگر يہاں يہ قيد لگانا ضروری ہے کہ منع کرنے کی صورت ميں اُس(مسافر) کو شديد نقصان پہنچے ،ورنہ صرف منع کرنا ياتھوڑا سا نقصان پہنچنا اس کے کبيرہ گناہ ہونے کوثابت نہيں کرتا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!