Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

احتیاط

1۔ پیدل چلنے کی عادت ڈالیں۔
2۔ اپنے بیگ یا سوٹ کیس پر اپنے نام کے Tag لگائیں اور مکہ شریف کے ہوٹل کا نام بھی لکھیں اور گروپ کا نام بھی۔
3۔ کسی سے کوئی سامان نہ لیں۔
4۔ فروخت کرنے یا بزنس کرنے کی نیت سے کوئی سامان نہ لے جائیں۔
5۔ دوائیاں اپنے حساب سے لے لیں۔
6۔ وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔
7۔ گروپ لیڈر کی ہدایات (جو طویل تجربات کا نتیجہ ہوتی ہیں) پر لازماً عمل کریں۔
8۔ اپنی عقل کو شرعی معاملات میں استعمال نہ کریں۔
9۔ خواتین پردہ کا اہتمام کریں۔
10۔ ٹیکسی میں سفر کے وقت غیر ضروری اور سیاسی گفتگو سے گریز کریں۔
11۔ حرمِ مقدس میں کسی کی پڑی ہوئی چیز نہ اٹھائیں۔
12۔ حرم جاتے وقت قیمتی سامان ہوٹل میں رکھیں۔
13۔ احرام میں یا بغیر احرام وضو کے وقت بٹوا/ پرس/ ہینڈ بیگ وضو خانہ میں رکھ کر بھول نہ جائیں۔ ممکن ہو تو وضو خانہ میں یہ چیزیں لے کر ہی نہ جائیں۔
14۔ خواتین کانچ کی چوڑیاں نہ پہنیں اور زیورات سونے چاندی کے زیادہ نہ پہنیں۔
15۔ الارم کلاک گھڑی ساتھ رکھیں۔
16۔ چشمے 2 سے 3 عدد لیں/ نماز میں سامنے نہ رکھیں۔
17۔ کموڈ استعمال کرنے کا طریقہ سیکھ لیں۔
18۔ چند عربی کے الفاظ ضرور سیکھ لیں۔
19۔ حرمین شریفین میں گاڑیاں لیفٹ ہینڈ استعمال ہوتی ہیں لہٰذا سڑک پار کرتے وقت دونوں طرف دیکھ کر پار کریں۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!