islam
غار حرا
تاجدار رسالت صلی اللہ علیہ وسلم ظہور رسالت سے پہلے یہاں ذکر و فکر میں مشغول رہتے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی اسی غار میں اُتری یہ غار مبارک مسجد الحرام سے جانب مشرق تقریباً چار کلومیٹر جبل نور پر واقع ہے۔ غار حرا غار ثور سے افضل ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیادہ صحبت اور قرب کے سبب کہا جاتا ہے کہ غار ثور میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم تین رات رہے اور غار حرا میں ایک ماہ۔