Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

دل کو ان سے خدا جُدا نہ کرے

دل کو اُن سے خدا جُدا نہ کرے
بے کسی لوٹ لے خدا نہ کرے
اس میں     رَوضہ کا سجدہ ہو کہ طواف
ہوش میں     جو نہ ہو وہ کیا نہ کرے
یہ وہی ہیں     کہ بخش دیتے ہیں    
کون ان جرموں     پر سزا نہ کرے
سب طبیبوں     نے دے دیا ہے جواب
آہ عیسیٰ اگر دوا نہ کرے
دل کہاں     لے چلا حرم سے مجھے
ارے تیرا بُرا خدا نہ کرے
عذر اُمید عفو گر نہ سنیں    
رُوسیاہ اور کیا بہانہ کرے
دل میں     روشن ہے شمعِ عشقِ حضور
کاش جوشِ ہوس ہوا نہ کرے
حشر میں     ہم بھی سیر دیکھیں     گے
منکِر آج ان سے اِلتجا نہ کرے
ضُعف مانا مگر یہ ظالم دل
اُن کے رستے میں     تو تھکا نہ کرے
جب تِری خُو ہے سب کا جی رکھنا
وُہی اچھّا جو دِل بُرا نہ کرے
دِل سے اِک ذوقِ مے کا طالب ہوں    
کون کہتا ہے اتقا نہ کرے
لے رضاؔ سب چلے مدینے کو
میں     نہ جاؤں     ارے خدا نہ کرے
٭…٭…٭…٭…٭…٭

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!