islam
صفات لازمہ غیر متضادہ
‘ جن کی ضد نہ ہو ”امام ابن الجزری اوراکثر قراء کے نزدیک یہ ۷ ہیں ۔
(۱)قلقلہ (۲)صفیر (۳)انحراف (۴)لین (۵)تکریر (۶)تَفَشّی
(۷) استطالت
(۱) قلقلہ
لغوی معنٰی : جُنْبِش
اصطلاحی معنٰی : حرف کو ادا کرتے وقت مخرج میں جنبش کا پیداہونا۔
ادائیگی : جن حروف میں یہ صفت پائی جاتی ہے ان حروف کو سکون کی حالت میں ادا کرتے وقت مخرج میں جنبش پیدا ہوتی ہے جسکی وجہ سے آواز لوٹتی ہوئی محسوس ہوتی ہے ۔
کل حروف : یہ کل۵حروف ہیں جن کو حروف قلقلہ کہتے ہیں۔
مجموعہ : قُطُبُ جَدٍّہے ۔