Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

کبيرہ نمبر75: حائضہ سے وطی کرنا

(1)۔۔۔۔۔۔حضرت سیدنا ابو ہريرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا :” جو شخص حيض والی عورت سے ملاپ کرے يا عورت کی پچھلی شرمگاہ ميں وطی کرے يا کاہن کے پاس آئے بے شک وہ اس قرآن کا منکر ہے جو(حضرت) محمد(صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم )پر نازل ہوا۔”
تنبیہ:
    زِيادَۃُ الرَّوْضَۃميں سیدنا محاملی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے حوالے سے نقل کر کے اس کے کبيرہ گناہ ہونے کا ذکر کيا گيا ہے، شيخ الاسلام جلال الدين بلقينی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہيں :”ظاہر يہی ہے کہ شيخ محی الدين نے اسے غير سے نقل نہيں کيا لہٰذا اسے نقل کرنا غريب و شاذ ہے حالانکہ اس کے متعلق حدیثِ پاک وارد ہوئی ہے، پھر مذکورہ حدیثِ پاک ذکر کر کے فرمايا کہ يہ حدیثِ پاک ضعيف الاسناد ہونے کی وجہ سے قابل حجت نہيں جيسا کہ سیدنا امام بخاری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمايا:”تاويل کی گنجائش کی صورت ميں اس سے کبيرہ گناہ ثابت نہيں ہوتااور تاويل يہ ہے کہ يہ حکم ان امور کو جائز اور حلال سمجھنے والے کا ہے کيونکہ ان امور کی حرمت ضروريات دين سے ہے، لہٰذا انہيں حلال جاننے والاکافر ہو گا۔”


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

    سیدنا شيخ صلاح الدين علائی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کہتے ہيں :”حالتِ حيض ميں وطی کرنے والے پر بعض احادیثِ مبارکہ ميں لعنت وارد ہوئی ہے جبکہ ميں اس وقت تک ان پر مطلع نہ ہو سکا مگر ايک جماعت کا يہی مؤقِّف ہے کہ يہ کبيرہ گناہ ہے کيونکہ سیدنا امام نووی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے اسے اَلرَّوْضَۃ اور اَلْمَجْمُوْع ميں سیدنا امام شافعی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے نقل کيا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!