Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

شہادت ملنے کا آسان طریقہ

حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو صدق دل سے خداوند تعالیٰ سے شہادت مانگتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو شہداء کا مرتبہ عطا فرمادیتا ہے خواہ وہ اپنے بستر ہی پر مرے۔(1)(مسلم) (مشکوٰۃ،ج۲،ص۳۳۰)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جو ہمیشہ سچے دل اور سچی نیت کے ساتھ خداوند تعالیٰ سے شہادت حاصل ہونے کی دعا مانگتا رہے گا تو وہ خواہ کسی بھی بیماری میں اور کہیں بھی اور کسی حال میں بھی مرے مگر وہ قیامت کے دن شہیدوں کی صف میں کھڑا ہوگا اور اللہ تعالیٰ اس کو شہداء کرام کے مراتب و درجات عطا فرمائے گا۔سبحان اللہ ، سبحان اللہ۔
زندہ   جاوید    ہیں   ملت کے شہیدانِ  کرام     
نوجوانو! تمہیں معلوم بھی ہے اُن کا مقام
یہ وہ مرحوم ہیں جن کے لیے خود رحمت حق
       لے  کے   آتی   ہے  حیاتِ  ابدی  کا پیغام
اُن کی لاشوں پہ   فرشتوں کی صفیں ہوتی ہیں  
      لے کے اترے ہیں  خوشنودی رب کا پیغام
زندہ   ہے   ملت   بیضاء   شہداء  کے  دم سے         
اُن  کی روحوں  پہ  ہوسوبار  درود اور سلام

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!