islam
لفظ کی اقسام
لفظ دال یعنی وہ لفظ جس کو کسی معنی پر دلالت کرنے کیلئے وضع کیا جاتاہے،اس لفظ کی دو قسمیں ہیں :
۱۔ مفرد ۲۔مرکب
۱۔مفرد:
”مَا لاَ یُقْصَدُ بِجُزْئِہِ الدَّلاَلۃُ عَلیٰ جُزْءِ مَعْنَاہ، ”وہ لفظ جس کے جز سے اس کے معنی مرادی کے جز پر دلالت کا قصد نہ کیا جائے جیسے: زید ۔
۲۔ مرکب:
”مَا یُقْصَدُ بِجُزْ ئِہِ الدَّلاَلَۃُ عَلیٰ جُزْءِ مَعْنَاہ،” وہ لفظ جس کے جز سے اس کے معنی مرادی کے جز پر دلالت کا قصد کیا جائے جیسے:۔عبداللہ کی دلالت” اللہ کے بندے” پر،جبکہ یہ عَلم نہ ہو۔
مرکب کے ثبوت کی شرائط:
اس کی چار شرائط ہیں۔
۱۔ لفظ کے اجزا ہوں۔ ۲۔ معنی کے اجزا ہوں۔ ۳۔ لفظ کے اجزا معنی مرادی کے اجزا پردلالت بھی کرتے ہوں۔ ۴۔ اور وہ دلالت مقصود بھی ہو۔
تنبیہ:
مذکورہ بالا چاروں شرائط کا بیک وقت پایا جانا ضروری ہے اگر ان میں سے کوئی بھی شرط مفقود ہوئی تو اس کا ثبوت نہیں ہوگا ،بلکہ لفظ مفرد ہوگا۔
٭٭٭٭٭