Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.

دینی اعتبار سے نکاح کی اہمیت

دینی اعتبار سے نکاح کی اہمیت

آئیے اب قرآن و حدیث کی روشنی میں نکاح کی اہمیَّت مُلاحَظہ کیجئے : 
اسلامی نقطہ نظر سے نکاح کی اہمیَّت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور دیگر رسولوں عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے نکاح فرما کر اِزْدِواجی زندگی کو اہمیَّت بخشی جیساکہ قرآن و حدیث میں اِس کا واضح تذکرہ کیا گیا چنانچہ پارہ 13 سورۃُ الرَّعد کی آیت نمبر 38 میں ارشادِ خُداوندی عَزَّ  وَجَلَّ ہے : 
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ وَ جَعَلْنَا لَهُمْ اَزْوَاجًا وَّ ذُرِّیَّةًؕ- (پ۱۳ ، الرعد : ۳۸)
تَرْجَمَۂ کنز الایمان : اور بے شک ہم نے تم سے پہلے رسول بھیجے اور اُ ن کیلئے بیبیاں اور بچّے کئے۔
اِسی طرح رسولِ کریم ، رؤفٌ رَّحیم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایاکہ چار چیزیں رسولوں عَلَیْہِمُ السَّلَام کی سنَّتوں میں سے ہیں : اَلْحَيَاءُ وَالتَّعَطُّرُ وَالسِّوَاكُ ،  وَالنِّكَاحُ یعنی (1)حَیاء کرنا(2)عِطْر لگانا (3)مِسواک کرنا اور (4)نکاح کرنا۔ (1)
error: Content is protected !!