Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

شش اقسام کا بیان

     حروف اصلیہ اور حروف زائدہ کے ا عتبار سے کلمہ کی چھ اقسا م ہیں:
    (۱)ثلاثی مجرد (۲)ثلاثی مزیدفیہ (۳) ربا عی مجرد (۴)رباعی مزیدفیہ (۵) خماسی مجرد (۶) خماسی مزیدفیہ ۔ انہی چھ اقسام کو ”شش اقسام”کہتے ہیں۔
تنبیہ:
    اگر کلمہ میں حروف اصلیہ تین ہوں تو اس کلمہ کو ثلاثی ،چار ہوں تورباعی، اور پانچ ہوں تو خماسی کہتے ہیں، پھر اگران حروف اصلیہ کے ساتھ کلمہ میں کوئی زائد حرف بھی ہوتو اسے مزید فیہ ، اوراگرنہ ہو تواسے مجرد کہا جاتا ہے۔(ان سب کی تعریفات و امثلہ درج ذیل ہیں)
(۱)۔۔۔۔۔۔ثلاثی مجرد:
    وہ کلمہ جس میں حروف اصلیہ تین ہوں اور کوئی زائدحرف نہ ہو ۔ جیسے نَصَرَ(مدد کی اس ایک مرد نے ) بروزن فَعَلَ اورزَیْدٌ (نام)بروزنفَعْلٌ۔ 
(۲)۔۔۔۔۔۔ثلاثی مزید فیہ:
    وہ کلمہ جس میں حروف اصلیہ تین ہوں اور کوئی زائدحرف بھی ہو۔ جیسےأَکْرَمَ (تعظیم کرنا)بروزن أَفْعَلَ۔ اورسِرَاجٌ (چراغ )بروزن فِعَالٌ۔ (أَکْرَمَ میں ”ہمزہ ”اور سِرَاجٌ میں” الف”زائد ہیں)  (۳)۔۔۔۔۔۔رباعی مجرد:
    وہ کلمہ جس میں حروف اصلیہ چارہوں اور کوئی زائد حرف نہ ہو ۔ جیسے زَلْزَلَ(ہلانا)بروزن فَعْلَلَ، اورجَرْدَقٌ(روٹی کا ٹکڑا )بروزنفَعْلَلٌ ۔ 
(۴)۔۔۔۔۔۔رباعی مزید فیہ: 
    وہ کلمہ جس میں حروف اصلیہ چارہوں اور کوئی زائدحرف بھی ہو ۔ جیسے تَزَنْدَقَ(ز ند یق ہونا ) بروزن تَفَعْلَلَ،اورسِمْسَارٌ (دلاّل )بروزنفِعْلاَلٌ۔ (ان میں ”ت” اور ”الف” زائد ہیں)
(۵)۔۔۔۔۔۔خماسی مجرد:
    وہ کلمہ جس میں حروف اصلیہ پانچ ہوں اور کوئی زائدحرف نہ ہو۔جیسے جَحْمَرِشٌ(بوڑھی عورت )بروزن فَعْلَلِلٌ۔ 
(۶)۔۔۔۔۔۔خماسی مزید فیہ: 
    وہ کلمہ جس میں حروف اصلیہ پانچ ہوں اورکوئی زائدحرف بھی ہو۔ جیسے:خَنْدَرِیْسٌ (پرانی شراب )بروزنفَعْلَلِیْلٌ۔(اس میں ”ی”زائد ہے )
فائدہ:
    خماسی مجردومزیدفیہ صرف اسماء ہوتے ہیں، افعال خماسی نہیں ہوتے۔
تنبیہ:
    اگر فعل ماضی کا صیغہ واحد مذکر غائب، مجردہوتو اس سے مشتق ہو نے والے تمام افعال واسماء بھی مجرد ہی کہلائیں گے اگرچہ ان میں زائد حروف بھی آرہے ہوں۔
    اوراگر مزید فیہ ہو تو مزید فیہ ۔جیسے ضَرَبَثلاثی مجرد ہے لہٰذا یَضْرِبُ، ضَارِبٌ، مَضْرُوْبٌ وغیرہا بھی ثلاثی مجرد ہی کہلائیں گے۔اسی طرح دَحْرَجَ چونکہ رباعی مجرد ہے اس لیے یُدَحْرِجُ، مُدَحْرِجٌ، مُدَحْرَجٌ وغیرہا بھی رباعی مجرد کہلائیں
گے۔ وَعَلَی ھٰذَاالْقِیَاسُ۔
         سوالات 
    سوال نمبر ۱ :۔ثلاثی ،رباعی اور خماسی کسے کہتے ہیں؟
    سوال نمبر۲ :۔شش اقسام سے کیا مراد ہے ـ؟ 
    سوال نمبر۳ :۔شش اقسام میں سے ہر ایک کی تعریف مع مثال بیان فرمائیں؟
    سوال نمبر۴ :۔ کیا افعال بھی خماسی ہوتے ہیں؟

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!