Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

تکبر، خود پسندی اورفخر کرنا قرآن کریم میں تکبر کی مذمت

 اللہ عزوجل کا تکبر کے بارے میں فرمانِ عالیشان ہے:
(1)سَاَصْرِفُ عَنْ اٰیٰتِیَ الَّذِیۡنَ یَتَکَبَّرُوۡنَ فِی الۡاَرْضِ بِغَیۡرِ الْحَقِّ ؕ
ترجمۂ کنزالایمان:اور میں اپنی آیتوں سے انہیں پھیردوں گا جوزمین میں ناحق اپنی بڑائی چاہتے ہیں۔(پ9، الاعراف: 146)
(2) وَاسْتَفْتَحُوۡا وَخَابَ کُلُّ جَبَّارٍ عَنِیۡدٍ ﴿ۙ15﴾
ترجمۂ کنزالایمان:اور انہوں نے فیصلہ مانگا اور ہر سر کش ہٹ دھرم نامراد ہوا۔ (پ13،ابراھیم:15)
(3)کَذٰلِکَ یَطْبَعُ اللہُ عَلٰی کُلِّ قَلْبِ مُتَکَبِّرٍ جَبَّارٍ ﴿35﴾
ترجمۂ کنزالایمان:اللہ یوں ہی مہر کردیتا ہے متکبر سر کش کے سارے دل پر۔(پ24، المؤمن:35)
(4) اِنَّہٗ لَایُحِبُّ الْمُسْتَکْبِرِیۡنَ ﴿23﴾
ترجمۂ کنزالایمان:بے شک وہ مغرور وں کو پسند نہیں فرماتا۔(پ14، النحل:23)
(5)  اِنَّ الَّذِیۡنَ یَسْتَکْبِرُوۡنَ عَنْ عِبَادَتِیۡ سَیَدْخُلُوۡنَ جَہَنَّمَ دَاخِرِیۡنَ ﴿٪60﴾
ترجمۂ کنزالایمان:بے شک وہ جو میری عبادت سے اونچے کھنچتے (تکبر کرتے) ہیں عنقریب جہنم میں جائیں گے ذلیل ہوکر۔(پ24، المؤمن:60)
    تکبر کی مذمت کے بارے میں اور بھی کئی آیات ہیں بہرحال ان پر اکتفاء کرتے ہوئے اب احادیثِ مبارکہ سے اس کی مذمت بیان کی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!