islam
بستر موت پر عشق رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
حضرت بلال رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی وفات کا وقت آیا تو ان کی بیوی نے غم سے نڈھال ہو کر کہا کہ”وا حزناہ” (ہائے رے غم) یہ سن کر حضرت بلال رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے بستر موت پر تڑپ کر کہا کہ وَا طَرَبَاہُ غَدًا اَلْقَی الْاَحِبَّۃَ مُحَمَّدًا وَّحِزْبَہٗ (1)(زرقانی علی المواہب) واہ رے خوشی میں کل تمام دوستوں سے یعنی محمد صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب سے ملوں گا۔