islam
خدیجتہ الکبری رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا مکان
شہزادی کونین بی بی فاطمہ الزہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی یہیں ولادت ہوئی۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے نزول وحی اسی مکان میں ہوا۔ مسجد حرام کے بعد مکہ مکرمہ میں اس سے بڑھ کر افضل کوئی جگہ نہیں مگر افسوس! کہ اب اس کے نشان تک مٹا دیے گئے ہیں اور لوگوں کے چلنے کے لیے یہاں ہموار فرش بنا دیا گیا ہے۔ باب فتح سے باہر اور مروہ کی پہاڑی کے قریب یہ مکان واقع تھا۔ اس مکان مبار ک کی فضاؤں کی زیارت کر لیجیے۔