islam
بیت اللہ شریف کاشِکوہ:
(11)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”بے شک کعبہ کی ايک زبان اور دو ہونٹ ہيں اور اس نے شکوہ کرتے ہوئے عرض کی،”يا رب عزوجل! ميری طرف بار بار آنے والے اور ميری زيارت کرنے والے کم ہو گئے ہیں۔” تو اللہ عزوجل نے وحی فرمائی :”ميں خشوع وخضوع اور سجدے کرنے والا انسان پيدا فرمانے والا ہوں جو تمہارا اس طرح مشتاق ہوگا جس طرح کبوتری اپنے انڈوں کی مشتاق ہوتی ہے۔” ( المعجم الاوسط ، الحدیث: ۶۰۶۶، ج۴ ، ص ۳۰۵)