islam
فعل نہی مجہول بانون خفیفہ
گردان ترجمہ صیغہ
لایُفْعَلَنْ ہر گز نہ کیا جائے وہ ایک مرد صیغہ واحد مذکر غائب
لایُفْعَلُنْ ہر گز نہ کئے جائیں وہ سب مرد صیغہ جمع مذکر غائب
لاتُفْعَلَنْ ہر گز نہ کی جائے وہ ایک عورت صیغہ واحد مؤنث غائب
لاتُفْعَلَنْ ہر گز نہ کیا جائے تو ایک مرد صیغہ واحد مذکر حاضر
لاتُفْعَلُنْ ہر گز نہ کئے جاؤ تم سب مرد صیغہ جمع مذکر حاضر
لاتُفْعَلِنْ ہر گز نہ کی جائے تو ایک عورت صیغہ واحد مؤنث حاضر
لاأُفْعَلَنْ ہر گز نہ کیا جاؤں میں ایک(مرد یاعورت) صیغہ واحد متکلم (مذکرومؤنث)
لانُفْعَلَنْ ہر گز نہ کئے جائیں ہم سب(مردیا عورت) صیغہ جمع متکلم (مذکرومؤنث)
سوالات
سوال نمبر۱:۔فعل نہی کی تعریف بیان فرمائیں۔
سوال نمبر۲:۔فعل نہی معروف اور فعل نہی مجہول بنانے کا طریقہ بیان کیجئے۔
سوال نمبر۳:۔لائے نہی فعل مضارع پر داخل ہوکر اس میں کیا لفظی اور معنوی عمل کرتاہے ؟
سوال نمبر۴:۔کیافعل نہی کے آخر میں بھی نون ثقیلہ و خفیفہ لاحق ہوتے ہیں؟
تنبیہ:۔
فَتْحٌ مصدر سے مذکورہ بالا تمام گردانیں اپنی کاپی پر تحریرفرمائیں