Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

سنن احرام

سنن احرام نو ہیں
۱۔ احرام کا حج کے مہینہ میں باندھنا۔ اس سے پہلے احرام باندھنا مکروہ ہے۔ بخلاف احرام عمرہ کے، عمرہ کا احرام ۱۰ تا ۱۳ ذی الحجہ کے علاوہ کسی وقت بھی ممنوع نہیں۔
۲۔ احرام کو اپنے شہر کے میقات سے باندھنا۔ اگر دوسرے شہر کے میقات سے باندھا تو خلاف سنت ہوا۔
۳۔ احرام کے لیے غسل کرنا۔
۴۔ دو کپڑے ازار اور رداء پہننا۔
۵۔ احرام سے پہلے خوشبو لگاناخواہ اس کا نشان یا اثر بعد احرام باقی رہے یا نہ رہے لیکن امام محمد ﷫ کے نزدیک بدن پر ایسی خوشبو لگانا مکروہ ہے کہ جس خوشبو کا نشان بدن پر باقی رہے لیکن کپڑے پرہرگز ایسی خوشبو نہ لگائے کہ جس کا نشان بعد تک باقی رہے۔ اور ایسی خوشبو بدن اور کپڑوں پر لگانا تو بالاتفاق جائز ہے کہ جس میں فقط خوشبو ہی باقی رہے اس کا نشان قائم نہ رہے۔ اور یہی بہتر ہے۔
۶۔ احرام باندھ کر دو رکعت نماز ادا کرنا مگر وقت مکروہ میں نہ ہو۔
۷۔ لبیک ان الفاظ میں کہنا جو حدیث شریف میں مروی ہیں۔ ان الفاظ سے کم نہ کرے۔
۸۔ لبیک کی تکرار ہر بار تین دفعہ کرنا۔
۹۔ مرد کو بلند آواز سے لبیک کہنا۔ مگر عورت کے لیے نہیں۔ وہ پست آواز سے کہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!