Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

حُقوقِ نِسواں کے عَلَم برداروں کی حقیقت

حُقوقِ نِسواں کے عَلَم برداروں کی حقیقت

عورتوں کے حُقوق کا ڈھنڈوڑا پیٹنے والے ہَوَس کے ان پُجاریوں  کی مثال اُن بُھوکے بھیڑیوں جیسی ہےجنہوں نے بکریوں کے حق میں جُلوس نکالا کہ بکریوں کو آزادی دو بکریوں کے حُقوق مارے جارہے ہیں اُنہیں گھروں میں قید کرکے  رکھا گیا ہے۔ یہ سُن کر بہت سی جوان اور جذباتی بکریاں بھیڑیوں کو اپنا ہمدرد سمجھ بیٹھیں اور ان کی بولی بولنے لگیں ، ایک عقلمند بوڑھی بکری نے ان کو سمجھانے کی کوشش کی کہ بھیڑئیے ہمارے دُشمن ہیں ، ان کی باتوں میں مت آؤ! چار دیواری میں تمہیں جو تحفّظ حاصل ہے ، آزادی ملتے ہی اسے شدید خطرات لاحق ہوجائیں گے مگر نوجوان بکریوں نے اس کی ایک نہ سُنی اور اپنے خیرخواہ کو بد خواہ اور بدخواہوں کو خیر خواہ سمجھ کر آزادی آزادی کے نعرے لگانے شروع کردئیے ، مجبوراً مالک نے اُنہیں آزاد کردیا۔ بکریاں بہت خُوش ہوئیں اور اُچھلتی کودتی چار دیواری سے باہر بھاگیں مگر یہ کیا! ابھی تو آزادی کی فضا میں کھل کر سانس بھی نہیں لی تھی کہ بھیڑیوں نے دَھاوا بول دیا اور اُنہیں چیر پھاڑ کر رکھ دیا۔ مسلمان خواتین کو چاہئے کہ حقیقت کی عکّاسی کرتی ہوئی اس فرضی حکایت کو نظر انداز نہ کریں اور اسلام نے اُنہیں عزّت و آبرو کی حفاظت کیلئے چادر کی صورت میں جو خیمہ اور چار دیواری کی صورت میں جو قلعہ عطا فرمایا ہے خُدار !اُسے غنیمت جانیں اور اس قلعہ و خیمہ سے باہر نکلنے اور اپنے ساتھ شانہ بہ شانہ چلنے کی دعوت دینے والے بھیڑیوں کو ان بکریوں کی طرح اپنا خیرخواہ ہرگز نہ سمجھیں ، آج عورتوں کے حُقوق کی بات کرنے والے در حقیقت عورتوں تک پہنچنے کی آزادی چاہ رہے ہیں ، انہیں عورتوں کے حُقوق کی نہیں بلکہ اپنی غلیظ پیاس بُجھانے کی فکر ہے اے کاش !کوئی سمجھے!!!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!
صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد 

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!