Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

موت کے وقت کی اسلامی رسمیں :

    جان کنی کی نشانی یہ ہے کہ بیمار کی ناک ٹیڑھی پڑ جاتی ہے اورکنپٹی نیچے بیٹھ جاتی ہے جب یہ علامت بیمار میں دیکھ لی جائے تو فوراً اس کا منہ کعبہ شریف کو کردیا جائے یا تو اس کی چارپائی قبر کی طرح رکھی جائے یعنی شمال کو سر اورجنوب (دکن)کو پاؤں اورمیت کو سیدھی کروٹ پر لٹا دیا جائے مگر اس سے جان نکلنے میں دشواری ہوتی ہے ۔ بہتر ہے کہ میت کے پاؤں قبلہ کی طرف کرد یے جائیں اوراس کو چت لٹا دیا جائے تا کہ کعبہ کو منہ ہوجائے کروٹ کی ضرورت نہ رہے ۔چند جگہ کعبہ کی طرف پاؤں کرنا جائز ہیں۔ (۱)لیٹ کر نماز پڑھتے وقت(۲)جان نکلنے کے وقت (۳)میت کو غسل دیتے وقت(۴)اورقبرستان لے جاتے وقت جبکہ قبرستان مشرق کی طرف ہو، اس کے پاس بیٹھنے والے کوئی دنیاوی بات نہ کریں اوراس وقت خود بھی نہ روئیں بلکہ سب لوگ اس قدرآوازسے کلمہ طیبہ پڑھیں کہ میت کے کان میں وہ آواز پہنچتی رہے اورکوئی شخص اس وقت منہ میں پانی ڈالتا رہے کیونکہ اس وقت پیاس کی شدت ہوتی ہے اگر گرمی زیادہ پڑ رہی ہو تو کوئی پنکھے سے ہوا بھی کرتا رہے ۔ سورہ یٰٓسن شریف پڑھیں تاکہ اس کی مشکل آسان ہو اوررب تعالیٰ سے دعاکریں کہ یااللہ عزوجل! اس کا اورہم سب کا بیڑا پارلگا ئیو۔
اَللّٰھُمَّ رَبَّنَاارْزُقْنَاحُسْنَ الْخَاتِمَۃِؕ
    جب جان نکل جائے تو کسی کو رونے سے نہ روکیں کیونکہ زیادہ غم پر نہ رونا سخت بیماری پیدا کرتا ہے ۔ ہاں یہ حکم دیں کہ نوحہ نہ کریں یعنی منہ پر تھپڑنہ لگائیں اوربے صبری کی باتیں نہ بکیں ۔ غسل اورکفن سے فارغ ہوکر نعت خوانی کرتے ہوئے یا بلند آواز سے درود شریف اورکلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے میت کو لے چلیں کیونکہ آج کل اگر ذکر الہٰی آواز سے نہ ہوتو لوگ دنیا کی باتیں کرتے ہوئے جاتے ہیں اوریہ منع ہے نیز اس نعت خوانی اوردرود شریف کی آواز سے گھروں میں لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ کوئی میت جارہی ہے تو آکر نماز اوردفن میں شریک ہوجاتے ہیں ۔ نماز جناز ہ پڑھ کر کم از کم تین بارقُلْ ھُوَاللہُ اورسورہ فلق،سورہ ناس اورسورۂ فاتحہ پڑھ کر میت کو ثواب بخشیں کہ جنازہ کی نماز کے بعد دعاکرنا سنت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اورسنت صحابہ رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین ہے۔


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

 (دیکھو ہماری کتاب جاء الحق)(جاء الحق ، حصہ اول ،ص ۲۲۳)
    دفن سے فارغ ہوکر قبر کے سرہانے سے سورہ بقرکی شروع کی آیتیں مفلحون تک اورقبر کے پاؤں کی طرف سورہ بقر کا آخری رکوع پڑھ کر میت کو ثواب بخشیں۔ جب دفن سے فارغ ہوکر لوگ لوٹ جائیں تب قبر کے سرہانے کی طرف کھڑے ہوکر اذان کہہ دیں تو اچھا ہے کہ اس سے عذاب قبر سے نجات ہے اورمردہ کو نکیرین کے سوالات کا جواب بھی یا دآجائے گا ۔ پھر قرابت دار میت کے صرف گھروالوں کو کھانا کھلادیں بلکہ بہتر یہ ہے کہ پکا کرلانے والا خود بھی ان کے ساتھ کھالے اور ان کو مجبور کر کے کھلائے ۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!