islam
طویل عرصہ جوان رہنے کا نُسخہ

جوکھانے پینے میں اِحتیاط نہیں اپناتے اور خوب ڈٹ کر کھاتے ہیں وہ گویا پیسے خرچ کر کے بیماریاں خرید فرماتے اورعُموماً سخت تکالیف اٹھاتے اور آخِر کار پچھتاتے ہیں ۔ کم کھانے کی حکمتیں تو سائنسدان بھی تسلیم کرتے ہیں چُنانچِہ ایک خبر ملا حَظہ ہو:”جدید تحقیق کے مطابِق امریکا میں کم کھانے والے چوہے اور کتّے تین گُنا زیادہ عرصہ زندہ رہے، زیادہ نہ کھانے سے انسان جلد بوڑھا نہیں ہوتا ، بلکہ طویل عرصے تک جوان نظر آتا ہے۔” ( روزنامہ آغاز ،5دسمبر 2007)