Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

بُرے اَخلاق کی تباہ کاریاں

(3)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”بداخلاقی عمل کو اس طرح برباد کر دیتی ہے جیسے سرکہ شہدکو خراب کر دیتا ہے۔”
    (کشف الخفاء، حرف السین المہملۃ،الحدیث:۱۴۹۶،ج۱،ص۴۰۵)
(4)۔۔۔۔۔۔دافِعِ رنج و مَلال، صاحب ِجُودو نوال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”بداخلاقی براشگون ہے، عورتوں کی اطاعت ندامت ہے اور درگزرکرنااچھی عادت ہے۔”
(کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال،الباب الثانی فی الاخلاق والافعال المذمومۃ، الحدیث:۷۳۴۳،ج۳،ص۱۷۸)
(5)۔۔۔۔۔۔رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”بداخلاقی برا شگون ہے اور تم میں بدترین وہ ہے جس کااخلاق سب سے براہے۔”


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

   (تاریخ بغداد،احمد بن عیسٰی، ۲۳۴۱،ج۵،ص۳۱)
(6)۔۔۔۔۔۔نبی کریم،رؤف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :” جب تم یہ بات سنو کہ کوئی پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹ گیا ہے تو اس بات کی تصدیق کر دو اور جب یہ سنو کہ کسی شخص نے اپنا اخلاق بدل لیا ہے تو ہر گز اس بات کی تصدیق نہ کرنا کیونکہ بندہ اپنی عادت پر ہی قائم رہتاہے۔”
(المسندللامام احمدبن حنبل،حدیث ابی الدرداء،الحدیث:۲۷۵۶۹،ج۱۰،ص۴۱۹،زال بدلہ”تغیر”)
(7)۔۔۔۔۔۔سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃٌ لّلْعٰلمِیْن صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”بے شک ہر گناہ کی توبہ ہے مگر بداخلاق کی توبہ نہیں، کیونکہ جب وہ کسی ایک گناہ سے توبہ کرتا ہے تو اس سے بڑے گناہ میں پڑ جاتا ہے۔” (جامع الاحادیث للسیوطی، قسم الاقوال،الحدیث:۶۰۶۴،ج۲،ص۳۷۵)
(8)۔۔۔۔۔۔شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”اللہ عزوجل کے نزدیک بداخلاقی کے علاوہ ہرگناہ کی توبہ ہے کیونکہ بداخلاق آدمی جب ایک گناہ سے توبہ کرتا ہے تو اس سے بڑے گناہ کا مرتکب ہو جاتا ہے۔”
   (کنزالعمال، کتاب الاخلاق ، قسم الاقوال،فصل الترہیب،الحدیث:۷۳۵۲،ج۳،ص۱۷۸)
(9)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”براشگون بداخلاقی ہے۔”
(المسندللامام احمدبن حنبل، مسند السیدہ عائشہ ، الحدیث:۲۴۶۰۱،ج۹،ص۳۶۹)
(10)۔۔۔۔۔۔تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”اگر بداخلاقی انسان (کی شکل ميں )ہوتی تو وہ شخص سب سے بدصورت ہوتا اور بے شک اللہ عزوجل نے مجھے بدکلامی کرنے والا نہیں بنایا۔”


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

(کنزالعمال، کتاب الاخلاق ، قسم الاقوال،فصل الترہیب،الحدیث:۷۳۵۱،ج۳،ص۱۷۸)
(11)۔۔۔۔۔۔مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِ عظمت و شرافت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”جس کا اخلاق برا ہو گا وہ تنہا رہ جائے گا اور جس کے رنج زیادہ ہوں گے اس کا بدن بیمار ہو جائے گا اور جو لوگوں کو ملامت کریگا اس کی بزرگی جاتی رہے گی اور مروت ختم ہو جائے گی۔”
    (المطالب العالیۃ ،کتاب البروالصلۃ،باب حسن الخلق،الحدیث: ۲۶۰۲،ج۷،ص۱۱۶)
(12)۔۔۔۔۔۔شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”بداخلاق آدمی جنت میں داخل نہ ہوگا ۔ ”
(جامع الترمذی، ابواب البروالصلۃ، باب ماجاء فی الاحسان الخادم،الحدیث:۱۹۴۶،ص۱۸۴۷،سییء الخلق بدلہ”سییء الملکۃ”)
(13)۔۔۔۔۔۔مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”لوگ مختلف چیزوں کے سرچشمے ہیں اور باپ دادا کی عادتیں اولاد میں ضرورمنتقل ہوتی ہیں اور بے ادبی بہت بری عادت کی طرح ہے۔” (شعب الایمان، باب فی الجود والسخاء، الحدیث:۱۰۹۷۴،ج۷،ص۴۵۵)


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

(14)۔۔۔۔۔۔صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :”بے شک برااخلاق عمل کو اس طرح خراب کرتاہے جیسے سرکہ شہدکو خراب کرتاہے۔”
(جامع الاحادیث للسیوطی،قسم الاقوال ،الحدیث:۷۰۰۵،ج۳،ص۱۷)
(15)۔۔۔۔۔۔نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نماز شروع کرتے وقت یہ دعا کیا کرتے تھے : ”اَللّٰھُمَّ اھْدِنِیْ لِاَحْسَنِ الْاَخْلَاقِ لَایَھْدِیْ لِاَحْسَنِھَآاِلَّآ اَنْتَ وَاَصْرِفْ عَنِّیْ سَیِّئَھَالَایُصْرِف سَیِّئَھَآ اِلَّآ اَنْتَ”  یعنی اے اللہ عزوجل!مجھے اچھے اخلاق کی راہنمائی فرماکیونکہ اچھے اخلاق کی راہنمائی تو ہی فرماتاہے اور مجھ سے بُرے اَخلاق دور رکھ کیونکہ برے اخلاق سے تو ہی دوررکھتاہے۔”
(سنن النسائی،کتاب الافتتاح، باب نوع اخر من الدعاء۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۸۹۷،ص۲۱۴۵،اصرف،یصرف بدلہ”قنی،یقنی”)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!