Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

احرام کا بیان

۞ سب سے پہلے ’’عملاً‘‘احرام باندھنے کا طریقہ سیکھ لیں۔
۞ دو چادریں لٹھے یا تولیہ نما کپڑے کی لے کر ایک چادر بطور تہبند اور دوسری چادر صرف کندھوں، سینہ اور کمر کو ڈھانکنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
۞ خیال رہے کہ دونوں چادریں بغیر سلی ہوئی ہوں۔ نئی اور سفید ہوں۔
۞ پرانا احرام ہو تو خیال رکھیں کہ اس میں کہیں بھی کوئی ٹانکا، رفو یا پیوند نہ ہو۔
۞ احرام باندھنے سے قبل بغل اور زیر ناف بالوں کو زائل کریں۔ خط بنوائیں مونچھیں پست کروائیں، ناخن تراشیں پھر غسل کی نیت برائے احرام کر کے غسل کریں۔
۞ میل چھڑانے اور پسینہ کی بدبو دور کرنے کے لیے خوشبو دار صابن استعمال کرسکتے ہیں۔
۞ بعد غسل بدن کو خشک کر کے احرام باندھیں۔ یاد رہے کہ آپ اگر بدن یا احرام کی چادروں پر خوشبو لگاتے ہیں تو ایسی خوشبو نہ لگائیں جس کا نشان بعد تک باقی رہے، نشان معدوم ہو اور خوشبو معلوم ہو تو جائز ہے۔
۞ آپ نے تہبند کے طور پر جو چادر باندھی ہے اس کے کھلے ہوئے سامنے کے حصہ کو سوئی دھاگہ کی مدد سے سینا، گرہ یا گانٹھ باندھ دینا یا سیفٹی پنوں کی مدد سے بند کرنا جائز نہیں ہے۔
۞ اسی طرح تہبند کے نیچے نیکر، انڈرویئر یا لنگوٹ پہننا جائز نہیں ہے، صرف بواسیر اور قطرے کے بیمار کو لنگوٹ باندھنے کی اجازت ہے، مگر وہ ہر نماز یا طواف کے لیے تازہ وضو بنائے اور مستعمل یعنی بندھا ہوا لنگوٹ کھول کر نیا باندھے۔
۞ سر اور داڑھی کے بالوں میں نیت احرام سے قبل تیل لگا سکتے ہیں اور کنگھا بھی کرسکتے ہیں۔
۞ چہرے پر ویسلین یا کولڈ کریم بھی لگا سکتے ہیں۔
۞ تہبند کے پیٹ والے حصے پر ایک چمڑے کی بیلٹ کہ جس میں جیب ہو باندھ سکتے ہیں۔ لیکن بیلٹ کو احرام کا نہیں، بلکہ سامان کا حصہ سمجھنا چاہئے اس لیے بیلٹ کی مدد کے بغیر تہبند کسا ہوا ہونا چاہیے۔
۞ تہبند کے اوپری حصے کو بیلٹ پر لپیٹ سکتے ہیں اس طرح بیلٹ کی جیب میں نقدی محفوظ ہو جائے گی۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!