Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

چبوترہ اصحاب صفہ

مسجد نبوی میں باب جبرائیل سے داخل ہوں تو مقام تہجد کے پچھے کی جانب یہ چبوترہ موجود ہے۔ اس کے اطراف میں تقریبا دو فٹ اونچی پیتل کی جالی کا خوب صورت حصار بنا ہوا ہے۔ یہاں زائرین کرام تلاوت قرآن مجید بھی کرتے ہیں اور نماز بھی ادا کرتے ہیں۔ یہی وہ مقام ہے جہاں صحابہ کرام کا ایک گروہ اسلامی تعلیم کے حصول اور تطہیر قلوب کی خاطر صبح و شام قیام پذیر رہتا تھا۔ تاجدار مدینہ راحت قلب و سینہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کہیں سے صدقہ پہنچتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اصحاب صفہ کے یہاں بھجوا دیتے اور اگر کہیں سے ہدیہ پہنچتا تو خود بھی تناول فرماتے اور اصحاب صفہ علیہم الرضوان کو بھی شریک فرما لتے۔
تیرے ٹکڑوں سے پلےغرت کی ٹھوکر پہ نہ ڈال
جھڑکیاں کھائیں کہاں چھوڑ کے صدقہ تیرا
تیرے قدموں میں جو ہیں غیر کا منہ کیا دیکھیں
کون نظروں پہ چڑھےدیکھ کے تلوا تیرا
(اعلی حضرت)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!