islam
کتب احادیث کی بعض اقسام
(۱)۔۔۔۔۔۔صحیح:
حدیث کی وہ کتاب جس میں صرف احادیثِ صحیحہ ذکر کرنے کا التزام کیا گیا ہوجیسے: صحیح بخاری ومسلم۔
(۲)۔۔۔۔۔۔سُنَن:
حدیث کی وہ کتاب جس میں ابوابِ فقہ کی ترتیب پر فقط احادیث ِاحکام جمع کی گئی ہوں جیسے سنن ابوداود و نسائی۔
(۳)۔۔۔۔۔۔جامِع:
حدیث کی وہ کتاب جس میں آٹھ عنوانات کے تحت احادیث لائی جائیں۔ وہ آٹھ عنوانات یہ ہیں: سیر ، آداب، تفسیر،عقائد، فتن، احکام، اشراط، مناقب۔
(۴)۔۔۔۔۔۔مُسْنَد:
حدیث کہ وہ کتاب جس میں ہر صحابی کی مرویات الگ الگ جمع کی جائیں جیسے مسند امام احمد۔
(۵)مُعْجَم:
حدیث کی وہ کتاب جس میں اسمائے شیوخ کی ترتیب سے احادیث لائی جائیں، جیسے معجم طبرانی ومعجم کبیر،صغیرواوسط۔
(۶)۔۔۔۔۔۔مُسْتَخْرَج:
وہ کتاب جس میں حدیث کی کسی دوسری کتاب کی احادیث کے اثبات کیلئے دیگر اسانید سے وہی احادیث جمع کی جائیں، جیسے ابو نعیم کی” مستخرج علی الصیحین۔”
(۷)۔۔۔۔۔۔مُسْتَدْرَک:
وہ کتاب جس میں کسی حدیث کی کتاب پر ایسی حدیثوں کو زائدکیاجائے جو اس کتاب میں قابل ذکر ہونے کے باوجود مذکور نہ ہوں جیسے حاکم کی ”مستدرک علی الصیحین۔”
(۸)۔۔۔۔۔۔جُزء:
وہ چھوٹی کتاب جس میں صرف ایک موضوع کے متعلق احادیث جمع کی گئی ہوں۔
(۱۰)۔۔۔۔۔۔اَمَالِی:
وہ کتاب جس میں شیخ کے املاء کرائے ہوئے فوائد ونکاتِ حدیث جمع ہوں۔
(۱۱)۔۔۔۔۔۔مُفْرَد:
وہ کتاب جس میں ایک شخص کی احادیث جمع ہوں جیسے ابراہیم بن عسکری کی مسند ابوہریرہ۔
(۱۲)۔۔۔۔۔۔مُرْسَل:
وہ کتاب جس میں مرسل حدیثیں جمع کی گئی ہوں جیسے ابوداود کی مراسیل۔