Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

ابتدائے حج

۞ حج سے پہلے ہی منیٰ اور عرفات کے خیمہ کے نمبر والا کارڈ حاصل کیجیے اور وہاں جاکر جائزہ بھی لے لیجیے اگر پیدل حج کرنا ہے تو ٹرالی وغیرہ خرید لیجیے۔ پیدل حج کرنے والے کو ہر قدم پر سات کروڑ نیکیاں حاصل ہوں گی (ان شاء اللہ تعالیٰ) اگر سفر بس وغیرہ کے ذریعے کرنا ہو تو ممکن ہو تو اپنی گاڑی علیحدہ کر لیجیے معلم کی سواری کے پابند نہ رہیے۔
۞ ضروری سامان ہینڈ بیگ میں رکھ لیجیے مثلاً ایک جوڑی کپڑے کی، عورتوں کے پردے کے لیے چادریں، لوٹا، ٹائم پیس، تولیہ، اوڑھنے کی چادر، ہلکا پھلکا کھانے کا سامان، قربانی وغیرہ کے لیے مناسب پیسے وغیرہ۔
۞ آٹھویں شب سے قبل ہی حج تمتع کی نیت کے احرام کی چادریں باندھ کر مسجد الحرام میں دو رکعت نفل پڑھ کر احرام کی نیت کر لیجیے اور تلبیہ شروع کر دیجیے۔یہ تلبیہ 10 ذی الحج کی رمی تک جاری رہے گی۔
۞ اگر حج کے بعد طواف زیارت میں سعی نہیں کرنی تو ابھی ایک نفل طواف (رمل اور اضطباع کے ساتھ) کر لیجیے اور پھر سعی بھی کیجیے۔
۞ اگر حج کے بعد طواف زیارت میں سعی کرنی ہے تو ویسے ہی ایک نفل طواف (بغیر رمل اور اضطباع کے) کیجیے اور سعی نہ کیجیے(یہی افضل ہے)۔
قارن کے لیے طواف قدوم سنت مؤکدہ ہے وہ بھی اگر چاہیں تو سعی ساتھ کر لیں۔
۞ گھر پر ٹیلیفون وغیرہ کرنا ہو تو ابھی کر لیجیے۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!