islam
غیرمَحْرم کے ساتھ تنہائی کی مُمانعت
غیرمَحْرم کے ساتھ تنہائی کی مُمانعت
رسولِ کریم ، رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : جو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے وہ ہر گز کسی ایسی غیر مَحْرَم عورت کے ساتھ خَلْوت اختیار نہ کرے جس کے ساتھ اُس کا مَحْرَم مرد نہ ہوکیونکہ ایسی صورت میں ان کے درمیان تیسرا شیطان ہوتا ہے۔ (1)
________________________________
1 – مسند احمد ، مسند جابر بن عبد اللہ ، ۵ / ۱۰۱ ، حـدیث : ۱۴۶۵۷