Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

پانچواں یوم۱۲ ذی الحجہ

۞ آج بھی آپ کو گیارہ تاریخ ہی کی طرح صرف رمی کرنا ہے رمی کا وقت زوال کے بعد سے مغرب تک بلا کراہت ہے رمی کرنے کے بعد آپ چاہیں تو مکہ جاسکتے ہیں لیکن مغرب اگر منیٰ میں ہی ہو جائے تو پھر تیرھویں تاریخ کی رمی کرنا افضل و مستحب ہے البتہ تیرہویں کی فجر تک آپ ٹھہرے تو اب رمی واجب ہے۔
۞ رمی سے فراغت سے پہلے اور بعد میں اپنے خیمے میں آکر اپنے معمولات میں وقت گزاریے۔
۞ آج چونکہ بارہویں شریف ہے لہٰذا سرکار اور حضرت ابراہیم کے نام کی نیاز بھی کیجیے۔
۞ اگر آپ کو تیرہویں کی رمی کرنا ہے تو آج رات آپ خیمے میں نہیں بلکہ مسجد خیف میں گزاریں گے لہٰذا وہاں چلے جایئے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ آج کی عبادت میں بڑا سرور آئے گا۔
۞ تیرہویں تاریخ کو صبح فجر اور اشراق و چاشت کی ادائیگی کے بعد رمی ہوسکتی ہے لہذا رمی کر کے مکہ آجائیے البتہ افضل وقت زوال کے بعد کا ہے۔
۞ واپسی میں اگر آپ سواری پر ہیں تو جنت المعلیٰ کے قریب اُتر کر فاتحہ پڑھنے کے بعد وہاں سے پیدل حرم شریف کی طرف جائیے۔
۞ لیجیے آپ کا حج مکمل ہوگیا۔ مبارک ہو شکرانے کے دو نوافل ادا کیجیے کچھ صدقہ ادا کیجیے اور حج کی قبولیت اور توبہ پر استقامت کے لیے گڑ گڑا کر دعا کیجیے۔
۞ نویں تاریخ کی فجر سے تیرہویں تاریخ کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد تکبیر تشریق بلند آواز سے تین مرتبہ پڑھیئے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!