islam
دین داروں میں شادی کے فوائد
دین داروں میں شادی کے فوائد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر میاں بیوی دونوں ہی دیندار ہوں گے تو روحانی سُکون حاصل ہونے کے بہت زیادہ اِمکانات ہیں کیونکہ وہ دونوں خوفِ خُدا کی وجہ سے ایک دوسرے کے حُقوق کا خاص خیال رکھیں گے ، ایک دوسرے کی غلطیوں کو نظر انداز کریں گے ، ایک دوسرے کے مقام و مرتبے کا پاس رکھیں گے ، ایک دوسرے کو گالی گلوچ نہیں کریں گے ، اپنی نظروں کی حفاظت کریں گے ، غیروں کے بجائے اپنے رفیقِ حیات ہی کیلئے زینت اختیار کریں گے ، ایک دوسرے ہی سے اپنی دلچسپی وابستہ رکھیں گے ، دینی معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاوُن کریں گے ، حلال کی کم آمدنی پر بھی ہنسی خُوشی گزر بسر کریں گے ، میکے میں سُسرال کی بُرائی اور غیبت سے بچیں گے اور دینی نُقوش پر بچّوں کی بہترین تَرْبِیَت کریں گے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!
صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد