islam
شادی کی مُروّجہ رَسْموں کی خرابیاں
شادی کی مُروّجہ رَسْموں کی خرابیاں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دورِ حاضر میں بہت سے معاملات کی طرح شادی کے پُرمَسَرَّت موقع پر بھی کئی ایسی رُسُومات و خرافات رائج ہو چکی ہیں جو شریعت سے ٹکراتی اور غضبِ جبّار عَزَّ وَجَلَّ کا سبب بنتی ہیں ۔ لہٰذا مختلف مقامات پر رائج ایسی رُسُومات میں سے چند ایک مشہور رَسْموں کو کسی قدر تفصیل سے بیان کیا جارہا ہے تاکہ مسلمان ان سے آگاہ ہو کر خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچانے کی کوشش کریں ۔ ان خِلافِ شرع رُسُومات و خرافات میں سے ایک “ ناچ رنگ “ کی محفل اور “ رَت جگا “ بھی ہے۔