islam
منگنی کی حیثیت اور اس میں مروجہ خرابیاں
منگنی کی حیثیت اور اس میں مروجہ خرابیاں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یہاں تک نیّت کی اہمیَّت ، شادی کی نیّتیں ، شادی کی اہمیَّت و ضرورت ، شادی سے محروم مُعاشَروں کی بدحالی ، شادی کے دُنیوی و اُخروی فوائد و فضائل ، اَولاد کی شادی کے معاملے میں والدین کی ذِمّہ داری اور شادی نہ کرنے یا تاخیر سے کرنے والوں کیلئے مدنی پھولوں کو بیان کیا گیا ہے ، اب شادی کے ایک اہم موضوع “ منگنی “ کے بارے میں کچھ مدنی پھول مُلاحَظہ کیجئے۔
ہمارے مُعاشَرے میں منگنی ، شادی کے ابتدائی مراحل میں سے ایک مرحلہ اور “ رَسْم “ ہے۔ بدقسمتی سے فی زمانہ جس انداز میں اِس رَسْمِ منگنی کو ادا کیا جاتا ہے وہ انتہائی قابلِ افسوس ہے ، بحیثیتِ مسلمان اِس میں پائی جانے والی خرابیوں سے بچنے کیلئے اِس رَسْم کے بارے میں بُنیادی طور پر ہمیں تین چیزیں لازمی معلوم ہونی چاہئیں : منگنی کی حقیقت ، منگنی کی شَرْعی حیثیّت اور منگنی کے مُروّجہ انداز میں پائی جانے والی قباحتیں ۔