Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

سود کا انجام کمی پرہوتاہے :

(6)۔۔۔۔۔۔رحمتِ کونين، ہم غريبوں کے دلوں کے چین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:”(بظاہر)سود اگرچہ زیادہ ہی ہو آخرکاراس کا انجام کمی پر ہوتا ہے۔”
(المسند للامام احمد بن حنبل ، مسند عبداللہ بن مسعود ، الحدیث: ۴۰۲۶ ، ج۲،ص ۱۰۹)
    اسی ہلاکت وبربادی میں سے یہ بھی ہے کہ،
(۱)۔۔۔۔۔۔اس پر مذمت، بغض اور عدالت و امانت کے زوال کے احکام مرتَّب ہوتے ہیں، 
(۲)۔۔۔۔۔۔اس کا نام فاسق، تنگ دل اور دُرشت رکھ دیا جاتا ہے، 
(۳)۔۔۔۔۔۔جس کا مال اس نے ظلمًا لیا ہو اس کی بد دعاؤں سے لعنت کا حقدار ٹھہرتا ہے، یہی وہ سبب ہے جو اس کی جان اور مال سے خیر وبرکت کے خاتمے کا باعث بنتا ہے کیونکہ مظلوم کی دعا اور اللہ عزوجل کے درمیان کوئی حجاب نہیں ہوتا۔ چنانچہ،
(7)۔۔۔۔۔۔تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے کہ جب مظلوم ظالم کے لئے بد دعا کرتا ہے تو اللہ عزوجل اس مظلوم سے ارشاد فرماتا ہے:”میں تیری ضرور مدد فرماؤں گا اگرچہ کچھ مدت بعد ہی ہو۔”
(۴)۔۔۔۔۔۔جو سود کا مال جمع کرنے میں مشہور ہوتو کئی ایک مصائب اس کا رخ کر لیتے ہیں مثلاً چور ، ڈاکو وغیرہ گمان کرتے ہيں کہ حقیقتًا مال اس کا نہیں(لہذاچوری کرليتے ہيں)۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!