Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

برگزیدۂ خلائق بنانے والا عمل

حدیث: ’فقراے مدینہ تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوکر عرض کرنے لگے کہ یارسول اللہ! مالدار لوگ روزہ
ونمازتو ہماری ہی طرح کرتے ہیں، لیکن چوں کہ ان کے پاس مال ودولت ہے تو وہ اسے
اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں نیز لوگوں کی گردنیں آزاد کراتے ہیں(جب کہ ہم اپنی غربت
کی وجہ سے ایسا نہیں کرپاتے۔یہ سن کر ) آپ نے ارشاد فرمایا: ہر نماز کے بعد تم
مندرجہ ذیل تسبیح پڑھو تمھاری نیکیاں ان سے بڑھ جائیں گی اور تم سے بس وہی آگے
بڑھ سکتا ہے جو تمھارے مثل عمل کرے‘۔
(صحیح مسلم:۱۳۸۰۔۔۔ سنن ترمذی:۴۱۲)
سُبْحَانَ  اللہِ(۳۳؍مرتبہ)
الْحَـمْـدُ  
لِلّٰہِ
(۳۳؍مرتبہ)
اَللہُ   اَ
کْــبَرُ
(۳۳؍مرتبہ)
         نیز درجِ ذیل
کلمات پڑھ کر سو (۱۰۰) کا عدد پورا کرے :


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهٗ لَا شَرِيْكَ لَهٗ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ ،  وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِيْرٌ۝
عرفِ عام میں اس ذکر کو
تسبیح فاطمہ‘
کے نام سے جانا جاتا ہے۔
حدیث: ’ایک روایت میں یہ بھی آیا ہے کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ہر نماز کے بعد مندرجہ بالا کلمات پڑھ لے
تو اس کی خطاؤں کو معاف کردیاجاتا ہے خواہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں‘۔
(صحیح
مسلم:۱۴۶)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!