Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
زکٰوۃفرض علوم

زکٰوۃ کب فرض ہوئی؟ زکٰوۃ کا شرعی حکم؟

سوال: زکٰوۃ کا شرعی حکم کیا ہے؟🕌
جواب: اسلام میں زکٰوۃ دینا فرض ہے مگر ان لوگوں پر جن میں فرضیتِ زکٰوۃ کی شرائط پائی جاتی ہوں۔چنانچہ ارشاد باری تعالی ہے:۞”اور نماز قائم رکھو اور زکٰوۃ ادا کرو”(سورت البقرہ)🌹🍃
اور جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن(کی طرف اپنا عامل بنا کر)بھیجا تو ان سے ارشاد فرمایا:۞”انہیں بتانا کہ اللہ نے ان کے مال میں زکٰوۃ فرض کی ہے، جو ان کے مالداروں سے لی جائے گی اور ان کے فقراء و مساکین کو لوٹا دی جائے گی۔(جامع الترمذی)🌸⁦✿

سوال: کیا زکٰوۃ دینے سے مال کم ہو جاتا ہے؟📚
جواب: نہیں، بلکہ بڑھ جاتا ہے، چنانچہ ارشاد باری تعالی ہے: “اور جو چیز تم اللہ کی راہ میں خرچ کرو وہ اس کے بدلے میں اور دے گا اور وہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے”۔(سورت السباء)🌹🍃
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: “صدقہ دینے سے مال کم نہیں ہوتا”🧡⁦✷

سوال: زکٰوۃ کس سال فرض ہوئی ،زکٰوۃ کا انکار کرنے والا کون ہے؟📚
جواب: زکٰوۃ سن (2) ہجری رمضان سے پہلے فرض ہوئی ، زکٰوۃ کی فرضیت کا انکار کرنے والا کافر ہے۔ زکٰوۃ سے مال بڑھتا ہے گویا کہ نلکے سے پانی نکالے تو بڑھتا ہی جائے گا کم نہیں ہو گا۔(فتاویٰ عالمگیری)💓

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!