Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
waqiyat

ریا کار کا انجام-چہرہ تاریک کرد یا جا ئے گا

ریا کار کا انجام

حضرت سیدنا ابو سعد بن ابی فضالہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان

کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا،” جب اللہ تعالیٰ اولین و آخرین کو قیامت کے اس دن میں جمع فرمائیگا جس میں کوئی شک نہیں ہے تو ایک مُنادی یہ ندا کریگا،” جس شخص نے اللہ عزوجل کے لئے کسی عمل میں دوسرے کو شریک کیا تھا تو وہ اس کا ثواب بھی غیر اللہ سے طلب کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ شریک سے بے نیاز ہے۔”(ابن ماجہ ،کتاب الزھد،ص۴۷۰،رقم۴۲۰۳)

چہرہ تاریک کرد یا جا ئے گا

حضرت سیدنا جارود رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”جس شخص نے عمل ِآخرت کے بدلے دنیا کو طلب کیا اس کا چہرہ تاریک کردیا جائیگا ،اس کا ذکر مٹادیا جائیگا اور دوزخ میں اس کا نام ثبت کردیا جائیگا۔ ”

(مجمع الزوائد ،کتاب الزھد،ج 1ص91،رقم :209)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!