Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

کون سے پودے لگانا زیادہ مفید ہیں ؟

کون سے پودے لگانا زیادہ مفید ہیں ؟

سوال : کون سے پودے لگانا زیادہ فائدے مند ہیں ؟
جواب : ہر شہر کی آب و ہوا مختلف ہوتی ہے ، اسی کے مُطابق پودے لگائے جائیں تو زیادہ فائدہ حاصِل ہو گا ۔ مثلاً بابُ المدینہ (کراچی ) میں ماحولیاتی آلودگی زیادہ ہے اور بارشوں کا بھی فُقدان پایا جاتا ہے تو یہاں ”نِىم“، ” گل موہر“، ”لِگنم“، ”سہانجنا“ کے پودے لگانا زیادہ فائدے مند ہیں ۔
پودے لگانے سے پہلے ان کے ماہِرین مثلاً باغبان وغیرہ سے مُشاورت کر لی جائے کیونکہ بعض پودوں کے لگانے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے ، ان کے لیے مخصوص پیمائش پر گڑھے کی کھدائی اور اس گڑھے میں مخصوص پانی کی مِقدار رکھنا بھی ضَروری ہوتی ہے ۔ ماہِرین سے مُشاورت کے بعد پودے لگائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کثیر فَوائد حاصِل ہوں گے اور دیکھتے ہی دیکھتے ساری دُنیا میں

ہریالی ہی ہریالی ہو گی، بالخصوص وطنِ عزیز پاکستان کی ہرگلی محلے میں دَرختوں اور پودوں کی یہ ہریالی دیکھ کر عشاقان مدینہ گنبدِ خضرا کی یاد تازہ کریں گے ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!