Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

ناجائز سفارش کرنا

ناجائز سفارش کرنا

اس سے مراد ایسی سفارش ہے جس کے ذریعے کسی شرعی سزا کے نفاذ کو روکنے کی کوشش کی جائے جیسا کہ حضرتِ سیدنا ابن عمررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ عليہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جسکی سفارش اللہ کی حدود پار کر جائے اس نے اللہ کی مخالفت کی ۔”
(مستدرک ، کتاب الحدود، باب من حالت شفاعتہ الخ،رقم الحدیث۸۲۱۸، ج۵،ص۵۴۶)
رب تعالیٰ فرماتاہے :

وَمَنۡ یَّشْفَعْ شَفَاعَۃً سَیِّئَۃً یَّکُنۡ لَّہٗ کِفْلٌ مِّنْہَا ؕ

ترجمۂ کنزالایمان: اورجو بُری سفارش کرے اُس کے لئے اُس میں سے حصہ ہے ۔”
(پ ۵،النسآء:۸۵)

حضرت سیدتناعائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مخزومیہ عورت نے چوری کی توقریش سوچ وبچارکرنے لگے کہ سرورِ عالم صلی اللہ عليہ وسلم سے اسکی سفارش کون کرے ؟ بالآخرحضرت اسامہ بن زیدرضی اللہ عنہ کا انتخاب ہوا کہ یہ حضور کے محبوب ہیں یہ بات کرسکتے ہیں ۔ حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ نے جب آپ صلي الله علي وسلم سے اس عورت کی سفارش کی تو سرورِ عالم صلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اللہ کی حدود میں سفارش کرتے ہو؟ ” پھرکھڑے

ہوئے اورخطبہ دیا:”اے لوگو! تم سے پچھلے لوگ اسی لیے ہلاک ہوئے کہ ان میں صاحبِ منصب چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیا جاتااور اگر غریب چوری کرتا تو اس پر حد قائم کی جاتی ،خدا کی قسم ! اگر فاطمہ بنت محمد بھی چوری کرتی تو میں اس کا ہاتھ کاٹ دیتا۔”(مسلم ، کتاب الحدود، باب قطع السارق الشریف وغیرہ،،رقم الحدیث۱۶۸۸،ص۹۲۷)
اللہ تعالیٰ ہمیں اس حوالے سے بھی اپنی زبان کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!