مسائل و فضائل
تلبیہ کہنے میں حکمت:
تلبیہ کہنے میں حکمت:
تلبیہ کہنے میں حکمت یہ ہے کہ ایک انسان کو جب کوئی معزز انسان بلاتاہے تووہ اس کو لبیک اور اچھے کلام سے جواب دیتا ہے۔ لہٰذا اس شخص کاجواب کیا ہونا چاہے جس کو خود مَلِکُ العلاَّم عَزَّوَجَلَّ پکا رے اوراسے اپنی جانب بلائے تاکہ اس کے گناہ اور برائیاں مٹا دے۔جب بندہ لبیک کہتا ہے تو اللہ عزَّوَجَلَّ فرماتاہے: ”ہاں! میں تیرے قریب ہوں اور تجھ پر تجلِّی فرمانے والا ہوں،پس تو جو چاہتا ہے ما نگ لے، میں تیری شَہ رَگ سے بھی زیادہ قریب ہوں۔