Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islamمسائل و فضائل

جہنم کی آگ دُنیاکی آگ سے ستر گناتیزہے :

جہنم کی آگ دُنیاکی آگ سے ستر گناتیزہے :

حضرتِ سیِّدُنا ابنِ مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے، حضور نبئ مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشا ن ہے:” دُنیاکی آگ جہنم کی آگ سے ستر درجے کم ہے اوراگر اس کودومرتبہ سمندر میں نہ ڈالا گیا ہوتا تو تم اس سے کچھ بھی نفع نہ اُٹھا سکتے۔ـــ”

(سنن ابن ماجۃ، ابواب الزھد، باب صفۃ النار، الحدیث۴۳۱۸، ص۲۷۴0، بتغیرٍ قلیلٍ)

جہنم کی ستر ہزار لگامیں ہوں گی:

حضرتِ سیِّدُنا عبد اللہ بن عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحروبَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ غیب نشان ہے: ”قیامت کے دن جہنم کو لایا جائے گا،اس کی ستر ہزار لگامیں ہوں گی، ہر لگام کے ساتھ ستر ہزارفرشتے ہوں گے جو اس کو کھینچ رہے ہوں گے ۔” (صحیح مسلم،کتاب الجنۃ، باب جھنم اعا ذنا اللہ منھا، الحدیث۲۸۴۲، ص۱۱۷۱)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!