دُرودِ پاک پڑھنے والے پر انعامِ خداوندی
دُرودِ پاک پڑھنے والے پر انعامِ خداوندی:
ایک بزرگ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرما تے ہیں: ”میرا ایک گناہ گار پڑوسی تھا، نشہ کی وجہ سے اسے صبح وشا م کا علم نہ ہوتا، میں اُسے وعظ ونصیحت کرتا لیکن وہ قبول نہ کرتا، توبہ کی ترغیب دیتا مگر وہ توبہ نہ کرتا، اس کے انتقا ل کے بعد میں نے اس کو خوا ب میں بلند مقام پرفائز دیکھا، اس پر جنت کے اِعزاز واِکرام کا لباس تھا۔ میں نے اس سے دریافت کیا: ”کس کام کے سبب تو نے یہ مقام ومرتبہ پایا؟” تو اس نے جواب دیا: ”میں ایک دن محفلِ ذکر میں حاضر ہوا تومیں نے ایک مُحَدِّثْ (یعنی حدیث بیان کرنے والے) کو کہتے ہوئے سنا کہ ”جس شخص نے حضور نبئ کریم، رء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر بلند آواز سے درودِ پاک پڑھا اس کے لئے جنت لازم ہو گئی۔” پھر انہوں نے پیارے پیارے آقا، مدینے والے مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر بآوازِبلند درودِپاک پڑھا، میں نے بھی ان کے ساتھ بلند آواز سے درودِ پاک پڑھا اور دیگر لوگوں نے بھی اپنی آوازوں کو بلند کیا تو اسی دن ہم سب کو بخش دیا گیا۔ مغفرت کا میرا یہ حصہ اللہ عزَّوَجَلَّ نے مجھے اس نعمت (یعنی درودِ پاک کے پڑھنے)کی برکت سے عطا کیا ہے۔”
یَا فَوْزَ مَنْ صَلَّی عَلَیْہٖ فَاِنَّہ، یَحْوِی الْاَمَانِیْ بِالنَّعِیْمِ السَّرْمَدِیْ
اِنْ شِئْتَ بَعْدَ الضَّلاَلَۃِ تَھْتَدِیْ صَلَّی عَلَی الْھَادِیْ النَّبِیِّ مُحَمَّدِ
یَا قَوْمَنَا صَلُّوْا عَلَیْہ ٖ لِتَظْفَرُوْا بِالْبِشْرِ وَالْعَیْشِ الھَنِیِّ الْاَرْغَدٖ
وَیَخُصَّکُمْ رَبُّ الْاَنَامِ بِفَضْلِہٖ وَالْفَوْزِ بِالْجَنَّاتِ یَوْمَ الْمَوْعَدٖ
صَلَّی عَلَیْہِ اللہُ جَلَّ جَلاَلُہٗ مَا لَاحَ فِیْ الْاٰفَاقِ نَجْمُ الْفَرْقَدٖ
ترجمہ:(۱)۔۔۔۔۔۔کا میاب وہ ہے جس نے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر دُرودِ پاک پڑھا اس لئے کہ وہ ہمیشہ رہنے والی اور نعمت والی جگہ (یعنی جنت) میں خواہشات جمع کرتا ہے۔
(۲)۔۔۔۔۔۔اگر تو گمراہی کے بعد ہدا یت حاصل کرنا چاہے تو ہدایت دینے وا لے نبی حضرتِ سیدنا محمد صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر درودِپاک پڑھ۔
(۳)۔۔۔۔۔۔اے لوگو! درودِپاک پڑھو تاکہ کُشادہ روئی اور آرام دہ مبا رک زندگی پا کر کامیابی حاصل کرلو۔
(۴)۔۔۔۔۔۔اور تاکہ تمہیں ربُّ الانام عَزَّوَجَلَّ بروزِقیامت اپنے فضل اور جنت (کو حاصل کر نے) کی کا میابی کے سا تھ خا ص کردے ۔
(۵)۔۔۔۔۔۔آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پر اللہ عزَّوَجَلَّ درودِپاک بھیجے جب تک آسما ن کے کناروں میں فرقد (یعنی قطبی) ستارہ چمکتا رہے۔