شوہر کے حقوق ،پارٹ 2
♥︎🌺 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ! مؤمن نے اللہ کے تقویٰ کے بعد نیک بیوی سے بڑھ کر کوئی بھلائی حاصل نہیں کی ، اگر اسے حکم دے تو اطاعت کرتی ہے ، اس کی طرف دیکھے تو خوشی ملتی ہے ، اگر اس پر بھروسہ کر کے قسم کھائے تو وہ اسے سچا کرتی ہے اور اس کی غیر موجودگی میں اپنی جان اور اس کے مال کی خیر خواہی کرتی ہے۔”(سنن ابنِ ماجہ ، حدیث 1857)*
📘✒️••••••📙✒️••••••📗✒️
♥︎ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ♡︎ “میری امت کی عورتوں میں سے افضل ترین عورت وہ ہے جو اپنے شوہر کے ساتھ حُسنِ سلوک سے پیش آئے اور اپنے شوہر کی خواہش کے مطابق فرمانبرداری کرتی رہے ☜︎︎︎ماسوائے ان کاموں کے جو گناہ کے کام ہیں★ اور ایسی عورت کو رات اور دن میں ایسے ہزار شہیدوں کا ثواب ملتا ہے جو اللہ عزوجل کی راہ میں صبر کے ساتھ شہید ہوتے ہیں اور اس کے اجر کی توقع اللہ عزوجل سے رکھتے ہیں۔” (غنیۃ الطالبین)📚
♥︎ 🔴رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ! بیوی پر خاوند کا حق یہ ہے کہ جب خاوند اسے اپنی خواہش کے لیے بلائے تو وہ فوراً آجائے خواہ وہ اس وقت سفر کے لیے اونٹ کی پُشت پر ہو ، اور بیوی پر خاوند کا حق یہ ہے کہ اس کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہ رکھے ،اگر رکھے تو وہ قبول نہیں ہوں گے ، وہ صرف بھوک اور پیاس ہے ، اور گھر سے اس کی اجازت کے بغیر نہ نکلے ،اگر نکلی تو آسمان کے فرشتے ، رحمت کے فرشتے ، اور عذاب کے فرشتے اس پر لعنت کریں گے جب تک کہ وہ لوٹ کر نہیں آتی۔”(براز)🌻