Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islamwaqiyat

فالِج زدہ اچّھا ہوگیا

فالِج زدہ اچّھا ہوگیا

ایک مرتبہ امیرُ المؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المُرتَضٰی شیرِ خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی

وَجْہَہُ الْکَرِیْم اپنے دونوں شہزادوں حضرتِ سیِّدُنا امام حسن وامام حسینرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے ساتھ حرمِ کعبہ میں حاضِر تھے کہ دیکھاوہاں ایک شخص خوب رو رو کر اپنی حاجت کے لیے دُعا مانگ رہا ہے ۔ آپکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنے حکم دیا کہ اُس شخص کو میرے پاس لاؤ ۔ اِس شخص کی ایک کروٹ چونکہ فالج زدہ تھی لہٰذا زمین پر گھسٹتا ہوا حاضِر ہوا، آپ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنے اُس کا واقِعہ دریافت فرمایا تو اُس نے عرض کی:یا امیرَالمؤمنین !میں گناہوں کے مُعامَلے میں نہایت بے باک تھا،میرے والدِ محترم جو کہ ایک نیک و صالِح مسلمان تھے،مجھے باربار ٹوکتے اور گناہوں سے روکتے تھے ، ایک دن والِدِ ماجد کی نصیحت سے مجھے غصّہ آ گیا اور میں نے ان پر ہاتھ اُٹھادیا!میر ی مار کھا کر وہ رنج وغم میں ڈوبے ہوئے حرمِ کعبہ میں آئے اور انہوں نے میرے لئے بد دُعا کردی،اُس دعاکے اثر سے اچانک میری ایک کَروٹ پر فالِج کا حملہ ہوگیااورمیں زمین پر گِھسٹ کر چلنے لگا۔ اِس غیبی سزاسے مجھے بڑی عِبرت حاصل ہوئی اورمیں نے روروکر والدِ محترم سے مُعافی مانگی، انہوں نے شفقتِ پِدری سے مغلوب ہوکر مجھ پر رَحم کھایا اور مُعاف کردیا۔پھر فرمایا:’’بیٹا چل! میں نے جہاں تیرے لیے بد دعا کی تھی وہیں اب تیرے لئے صِحّت کی دُعا مانگوں گا۔‘‘ چُنانچِہ ہم باپ بیٹے اُونٹنی پرسُوا ر ہو کر مکۂ معظمہ زَادَھَا اللہُ شَرَفاً وَّ تَعْظِیْماًآرہے تھے کہ راستے میں یکایک اُونٹنی بِدک کر بھاگنے لگی اور میرے والدِ ماجد اُس کی پیٹھ پر سے گر کر دوچَٹانوں کے درمیان وفات پاگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ اب میں اکیلا ہی حرمِ کعبہ میں حاضِر
ہوکر دن رات رو رو کر خداتعالیٰ سے اپنی تندُرُستی کے لیے دعائیں مانگتارہتاہوں۔ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علی المرتضیٰ شیرِ خداکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمکواس کی داستانِ عبرت نشان سن کر اس پر بڑا رَحْم آیا اور فرمایا: اے شخص !اگر واقِعی تمہارے والد صاحِب تم سے راضی ہو گئے تھے تو اطمینان رکھو اِنْ شَآءَ اللہ سب بہتر ہو جائے گا، پھر آپکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنے چند رَکْعت نَماز پڑھ کر اُس کیلئے دعائے صِحّت کی پھرفرمایا :’’قُمْ!یعنی کھڑا ہو!‘‘یہ سنتے ہی وہ بِلاتکلُّف اُٹھ کر کھڑا ہوگیا اورچلنے پھرنے لگا۔ (مُلَخَّص ازحجۃُ اللہ علَی العالمین ص۶۱۴)
کیوں نہ مشکلکشا کہوں تم کو
تم نے بگڑی مِری بنائی ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!