سوال: مکروہ کسے کہتے ہیں؟💛♥︎
جواب:☜︎︎︎ مکروہ وہ شے یا فعل ہے جس کے ترک کرنے کا مطالبہ حتمی اور لازمی طور پر نہ کیا گیا ہو۔ مکروہ کی دو قسمیں ہیں:🌺🍃☟︎︎︎
1- مکروہِ تحریمی
2- مکروہِ تنزیہی
(بحوالہ کتاب طہارت اور نماز ، صفحہ 145) ✍︎
سوال: مکروہ تحریمی کسے کہتے ہیں؟💜
جواب: ☜︎︎︎وہ فعل ہے جس سے لازمی طور پر رک جانے کا مطالبہ ہو۔ اس کے کرنے سے عبادت ناقص ہو جاتی ہے اور کرنے والا گنہگار ہوتا ہے اور چند بار اس کا کرنا گناہِ کبیرہ ہوتا ہے۔
(بحوالہ کتاب طہارت اور نماز ، صفحہ 145)
💛𖦹𖦹𖦹𖦹🔴𖦹𖦹𖦹𖦹💚
سوال: مکروہِ تنزیہی کسے کہتے ہیں؟🌹
جواب: ۞☜︎︎︎وہ فعل جس کا کرنا شریعت کو پسند نہیں لیکن اس کو ترک کرنے کے مطالبے میں شدت نہ پائی جائے۔
(بحوالہ کتاب طہارت اور نماز)
🎆༄༄🟡༄༄🎆༄༄🟣༄༄🎆