نکاح کی اہمیت ،نکاح کی شرائط
نکاح کی اہمیت حدیثِ مبارکہ کی روشنی میں📚
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا !💜
“جب تم میں سے کوئی نکاح کرتا ہے تو شیطان کہتا ہے ہائے افسوس ! ابنِ آدم نے مجھ سے اپنا دو تہائی دین بچا لیا”🌻
فرمایا! عورت سے نکاح چار باتوں کی وجہ سے کیا جاتا ہے۔ (یعنی نکاح میں ان کا لحاظ ہوتا ہے) ① مال و ② حسب و ③ جمال و ④ دین ، اور تُو دین والی کو ترجیح دے۔ (صحیح البخاری)*🌹
“اے جوانو! تم میں جو کوئی نکاح کی استطاعت رکھتا ہے وہ نکاح کرے کہ یہ اجنبی عورت کی طرف نظر کرنے سے نگاہ کو روکنے والا ہے اور شرمگاہ کی حفاظت کرنے والا ہے ، اور جس میں نکاح کی استطاعت نہیں وہ روزے رکھے کہ روزہ قاطع شہوت (یعنی شہوت کو توڑنے والا) ہے۔”(صحیح بخاری)💚🌺
“تین شخصوں کی اللہ تعالی مدد فرمائے گا:💜
① اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کرنے والا
② مکاتب کہ ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے
③ پارسائی کے ارادے سے نکاح کرنے والا۔(جامع ترمذی)📖🌻
سوال: نکاح کی شرائط کونسی ہیں؟🕋
جواب: بہارِ شریعت میں نکاح کی آٹھ شرائط بیان کی گئی ہیں:📖✒️
1️⃣ عاقل ہونا: مجنون یا ناسمجھ بچے نے نکاح کیا تو منعقد ہی نہ ہوا۔🌴
2️⃣ بالغ ہونا: نابالغ اگر سمجھ وال ہے تو منعقد ہو جائے گا مگر ولی کی اجازت پر موقوف رہے گا۔
3️⃣ گواہ ہونا: یعنی ایجاب و قبول دو مرد یا ایک مرد اور دو عورتوں کے سامنے ہو۔ گواہ آذاد ، عاقل ، بالغ ہوں۔ اور سب ایک ساتھ نکاح کے الفاظ سنیں۔ بچوں ، پاگلوں اور غلام کی گواہی سے نکاح نہیں ہو سکتا۔(بہار شریعت)🕌📚
4️⃣ ایجاب و قبول کا ایک مجلس میں ہونا:✫ (تو اگر دونوں ایک مجلس میں موجود تھے ،ایک نے ایجاب کیا دوسرا قبول سے پہلے اُٹھ کھڑا ہو یا کوئی ایسا کام شروع کر دیا جس سے مجلس بدل جاتی ہے ،تو ایجاب باطل ہو گیا ،اب قبول کرنا بیکار ہے ،پھر سے ہونا چاہیے۔ (عالمگیری)📙
5️⃣ ایجاب و قبول میں مخالفت نہ ہو:✫ قبول ، ایجاب کے مخالف نہ ہو ۔ مثلاً اس نے کہا ہزار روپے مہر پر تیرے نکاح میں دی ،اُس نے کہا نکاح تو قبول کیا اور مہر قبول نہیں ،تو نکاح نہ ہوا۔ اور اگر نکاح قبول کیا اور مہر کی نسبت کچھ نہ کہا تو ہزار پر نکاح ہو گیا۔ (عالمگیری)📖🌹
6️⃣💛لڑکی اگر بالغہ ہے تو اس کا راضی ہونا شرط ہے۔ (ولی کو یہ اختیار نہیں کہ بغیر اس کی رضا کے نکاح کر دے).
7️⃣ ❤️کسی زمانۂ آئندہ کی طرف نسبت نہ کی ہو ،نہ کسی شرطِ نامعلوم پر معلق کیا ہو ،مثلاً میں نے تجھ سے آئندہ روز میں نکاح کیا ،یا میں نے نکاح کیا اگر ذید آئے ،ان صورتوں میں نکاح نہ ہوا۔
8️⃣ 💚نکاح کی نسبت کُل کی طرف ہو یا اُن اعضاء کی طرف جن کو بول کر کُل مراد لیتے ہیں۔ تو اگر یہ کہا کہ فُلاں کے ہاتھ یا پاؤں یا نصف سے نکاح کیا تو صحیح نہ ہوا۔ (عالمگیری)📖🌹