آٹھ لاکھ، ساٹھ ہزار شرکائے جنازہ:
آٹھ لاکھ، ساٹھ ہزار شرکائے جنازہ:
حضرت سیِّدُنامحمد بن موسیٰ علیہ رحمۃاللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا امام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سَن164ہجری میں پیدا ہوئے اور بوقتِ وصال آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عمر مبارک 77 برس تھی۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جمعہ کی نماز کے بعد دفنایاگیا۔ کثیرلوگ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جنازہ میں اکٹھے ہوئے۔ حضرت سیِّدُنامحمدبن طاہر علیہ رحمۃاللہ الظاہر نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ جب نمازِ جنازہ میں حاضرین کو شمار کیاگیا تو آٹھ لاکھ(8,00,000) مرد اور ساٹھ ہزار (60,000)عورتیں تھیں۔ جس جگہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی وہ چونسٹھ (64)جَرِیْب(۱) تھی۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعزیت کے لئے خلیفہ متوکل یا خلیفہ واثق بیٹھا تو حکماء وامراء اور خاص لوگو ں سے کہا گیا کہ خلیفہ سے تعزیت کریں۔
(حلیۃ الاولیاء،الامام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالی عنہ، الحدیث۱۳۵۶۳،ج۹،ص۱۷۴۔ الطبقات الکبریٰ للشعرانی، الرقم۹۴، الامام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالی عنہ، ج۱، ص۸0)
1۔۔۔۔۔۔جریب :زمین کی اس معلوم مقدارکوکہتے ہيں جودس قفیز کے برابر ہوتی ہے اورہرقفیزجالیس ہاتھ کاہوتا ہے (لسان العرب،ج۱، ص۵۶۵)