islam
جو ہم پر تلوار اٹھائے وہ ہم سے نہیں
جو ہم پر تلوار اٹھائے وہ ہم سے نہیں
سرکارِ دو عالم،نُورِ مجَسَّم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہیمَنْ سَلَّ عَلَیْنَا السَّیْفَ فَلَیْسَ مِنَّا یعنی جو ہم پر تلوار سونتے وہ ہم سے نہیں ۔
(مسلم،کتاب الایمان،باب قول النبی من حمل علینا السلاح،ص۶۵، حدیث:۹۹)
مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اس حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں :جو شخص کسی مسلمان پرتلوار سونت لے اگر چہ اس کے قتل کا اِرادہ نہ بھی کرے تب بھی مسلمانوں کی جماعت (یعنی طریقے)سے خارج ہے کیونکہ اس نے مسلمانوں کا سا کام نہ کیا، مسلمان پر ظلماً ہتھیار اٹھانا بھی حرام ہے۔ ( مراٰۃ المناجیح،۵/۲۵۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد